Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عمران کے اعتراف کے بعد ’شادیانے بجانے والوں پر‘ نگراں وزیر اطلاعات کی تنقید

عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ دی اکانومسٹ میں لکھا گیا ان کا مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کیا گیا تھا۔
شائع 09 جنوری 2024 09:42am

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف کے بعد ان کے حامیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، بلکہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کیا گیا تھا‘۔

عمران خان نے اپنے مضمون میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ، ’پاکستان میں عام انتخابات مقررہ تاریخ 8 فروری کو بالکل بھی نہیں ہوں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اس طرح کے انتخابات تباہی اور تماشہ ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف ہونے اور اس میں موجود امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں

برطانوی اخبار نے عمران خان کا مضمون آٹھویں بار پوسٹ کر دیا

فیکٹ چیک: کیا ایکس نے سولنگی کی ٹوئٹ کو جھوٹ قرار دیا ؟

انتخابات تماشہ قرار، عمران خان نے معاشی تباہی کی پیش گوئی کردی

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔

imran khan

Murtaza Solangi

The Economist Article

AI generated Article

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div