Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

مچھلی کھائیں ، اپنی صحت بہتر بنائیں

ذائیت کے اعتبار سے مچھلی انسانی جسم کیلئے سب سے زیادہ مفید ہے
شائع 10 جنوری 2024 12:58pm

موسم سرما اکثریت کا پسندیدہ ہوتا ہے جس میں وہ خشک میوہ جات سمیت دیگر پسندیدہ غذاؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس موسم میں مچھلی کھانا بھی سبھی کو بھاتا ہے سوائے ان کے جنہیں سی فوڈ سے کوئی رغبت نہیں ہوتی۔

غذائیت کے اعتبار سے مچھلی انسانی جسم کیلئےبہت مفید ہے۔ مچھلی میں سب سے زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دل کو صحت مند بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

مچھلی کی اقسام جیسے سالمن، سارڈین، ٹونا، ہیرنگ، میکرل، یا لیک ٹراؤٹ صحت مند اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ست بھرپور ہیں۔

پروٹین کے علاوہ مچھلی وٹامن ڈی، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن بی، آئرن، زنک، آیوڈین، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزا کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اومیگا فیٹی ایسڈز سے بھرپور

مچھلی میں اومیگا فیٹی ایسڈز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ اپنی خوراک میں مچھلی کا استعمال دل کی بیماریوں کی روک تھام، ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح کو کم کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دماغی صحت

مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈز دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں۔ مچھلی کا استعمال خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی سطح کو منظم کرتے ہوئے دماغی صحت کو تقویت دیتا ہے۔

کولیجن سے بھرپور

مچھلی کولیجن کا بہترین ذریعہ ہے۔ مچھلی میں موجود کولیجن جلد کیلئے لازمی سمجھا جاتا ہے۔ یہ جلد پر جھریوں اور لکیروں کو دور رکھنے میں بھی مؤثر ہے۔

میٹابولک سنڈروم سے بچاؤ

مچھلی میٹابولک سنڈروم کے خطرات کو کم کرنے والے فوائد سے بھرپور ہوتی ہے۔ ہفتے میں ایک بارمچھلی کا استعمال ٹرائی گلیسرائڈز میں کمی کرتے ہوئے لیپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں

مضبوط ہڈیوں کے لئے مچھلی اہم غذا سمجھی جاتی ہے۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وافر مقدار اسے بڑھتی عمر میں ہڈیوں کے مسائل میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہے۔

وزن میں کمی

مچھلی میں پایا جانے والا پروٹین وزن میں کمی کیلئے بہت مفید ہے۔ مچھلی پروٹین میں زیادہ ہونے کے باوجود چربی اور کیلوریز میں کم ہوتی ہے۔

صحت

دسترخوان

Heart disease

lifestyle

Fish

Benefits

Winters

healthy lifestyle

health benefits

healthy skin

Winter Food