Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی تنزلی، کوہلی 3 درجے اُوپرآگئے

محمد رضوان کی سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی اننگ بھی کام آگئی
شائع 10 جنوری 2024 03:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹیسٹ کرکٹ میں تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بابر اعظم کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے جبکہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی 3 درجے اوپر آگئے۔

سابق کپتان بابراعظم اپنی خراب کارکردگی کے باعث 2درجے پیچھے جاتے ہوئے 768 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی3 درجے ترقی پاکرچھٹےنمبر پر براجمان ہیں۔

کوہلی کی ترقی کی وجہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی ہے،

بیٹرز کے لیے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلی پوزیشن 864 کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی ہے جبکہ انگلش بیٹ جو روٹ 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔

تیسری اور چوتھی پوزیشن حال ہی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والےاسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی اننگ کھیلنے والے محمد رضوان 10 درجے اوپر آنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سعود شکیل کا نمبر 14واں ہے۔

cricket

babar azam

ICC

virat kohli

ICC Test Ranking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div