Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا، درخواست
شائع 11 جنوری 2024 02:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان کی چیئرمین شپ بھی بحال ہو گئی تھی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دے اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اس کے باوجود سرٹیفکیٹ شائع نہیں کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمینشر، سیکرٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

pti

Peshawar High Court

Contempt of Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Election 2024

PTI bat symbol

Election Jan 11 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div