Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنےکی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان پاور ڈویژن

ڈسکوز کو کسی دوسرے ادارے کے حوالے نہیں کیا جارہا، ترجمان
شائع 12 جنوری 2024 06:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، ڈسکوز کو کسی دوسرے ادارے کے حوالے نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو یہ خبر میڈیا پر چلی تھی کہ حکومت نے خسارے میں چلنے والی 5 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر توانائی و پٹرولیم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی کابینہ خسارے میں چلنے والی پانچ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اب پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے کی خبروں کی مسترد کردیا ہے۔

nepra

WAPDA

power division

K-Electric

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div