Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازیں متاثر

کراچی، ریاض، دبئی اور جدہ کی متعدد پروازوں کی آمد و رفت میں 3 تا 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی
شائع 13 جنوری 2024 12:21pm

پنجاب میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن جزوی متاثر ہوا ہے۔ ہفتے کو لاہور میں ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

کراچی سے آنے والی نجی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے لیٹ ہوئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 523 منسوخ کردی گئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز401 کو بھی 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

دبئی جانے والی پروازپی اے 410 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ دبئی سے آنے والی پروازای کے 626 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

ریاض سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

جدہ سے آنے والی نجی پروازپی اے 471 بھی 7 گھنٹے کی تاخیرسے پہنچی۔ لاہور جدہ سے آنے والی نجی پروازپی ایف 721 بھی 3 گھنٹے لیٹ ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 870 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پروازپی اے 872 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پروازپی کے 725 6 گھنٹے لیٹ ہوئی۔ جدہ جانے والی پرواز پی ایف 720 تین گھنٹے لیٹ ہوئی۔

fog

Flight Schedule

NATIONAL AND INTERNATIONAL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div