Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بھارتی باشندے نے اخبار کی انتظامیہ کو گالیاں دینے کی اجازت مانگ لی

پرتاپ گڑھ، یوپی کے مجسٹریٹ کے نام خط، اخبار نے پرتیک سنگھ کو خبر میں لینڈ گریبر ظاہر کیا تھا
شائع 14 جنوری 2024 09:57am

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ اسے ایک اخباری انتظامیہ کے خلاف دو گھنٹے تک مغلظات بکنے کا موقع دیا جائے۔

پرتاپ گڑھ کے پرتیک سنگھ نے یہ درخواست اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر اپنے ردعمل کے طور پر جمع کرائی ہے۔ مضمون میں اس پر زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پرتیک سنگھ نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے نام خط میں استدعا کی ہے کہ اسے اخبار کے باہر سائونڈ سسٹم لگاکر دو گھنٹے تک مغلطات بکنے کی اجازت دی جائے۔

پرتیک سنگھ نے لکھا ہے کہ اخبار میں مضمون کی اشاعت سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے کیونکہ اس پر لگائے گئے الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ خط کے مطابق 9 جنوری کو، کسی جواز کے بغیر، اس کی زمین پر بلڈوزر چلادیا گیا۔

پرتیک سنگھ نے لکھا ہے کہ میری جو ہتک ہوئی ہے اس کے جواب میں متعلقہ رپورٹر اور بیورو چیف کو پیر 15 جنوری کو دن کے 12 سے 2 بجے تک گالیاں دینا چاہتا ہوں۔

Uttar Pradesh

PRATAP GARH

PERMISSION TO ABUSE

ACCUSED LAND GRABER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div