Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

میزبان ٹیم کے 195 رنز کے جواب میں گرین شرٹس 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہرگئی
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 03:05pm

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کے 195 رنز کے جواب میں گرین شرٹس 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں اب دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔ فن ایلن نے 74، کیون ولیمسن نے 26، مچل سینٹنر نے 25، ڈیون کانوے نے 20 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری جب صائم ایوب ایک رن بناکر آئوٹ گئے۔ 10 کے ٹوٹل پر دوسری وکٹ گری۔ محمد رضوان 7 رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔

ابتدائی دو وکٹوں کے جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے 65 اور فخر زمان نے 50 رنز اسکور کیے۔ ان دونوں کے آئوٹ ہونے کے بعد صرف کپتان شاہین آفریدی 22 رنز کے ساتھ تھوڑی سی مزاحمت کر پائے۔ لوئر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔

نیوزی لینڈ کے ایڈم مائلن نے چار جبکہ سوڈھی، سائوتھی اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

New Zealand

پاکستان

SECOND T20

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div