Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسرائیلی یرغمالیوں کا فیصلہ کل، حماس نے وڈیو جاری کردی

37 سیکنڈز کی وڈیو میں نوآ ، سورسکی اور یوسی شارابی کو اسرائیل سے حملے روکنے کی استدعا کرتے دکھایا گیا ہے
شائع 15 جنوری 2024 10:24am

اسرائیل سے لڑائی کے 100 دن مکمل ہونے پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی وڈیو اور تصاویر جاری کرکے کہا ہے کہ ان کے مقدر کے بارے میں بہت جلد فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

حماس نے غزہ میں رکھے گئے اسرائیلی یرغمالیوں کی وڈیو جاری کی ہے جس میں یرغمالیوں نے اسرائیل سے کہا گیا کہ وہ حملے روک دے۔

26 سالہ نوآ آرگیمینی، 38 سالہ اٹائی سورسکی اور 53 سالہ یوسی شارابی کی 37 سیکنڈز کی وڈیو کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ان کے مقدر کے بارے میں کل بتایا جائے گا۔

اتوار کو حماس نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث وہ چند اسرائیلی یرغمالیوں سے رابطے میں نہیں۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے وہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہوں۔

7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کی ابتدا سے اب تک حماس کہتی آئی ہے کہ اگر لڑائی نہ روکی گئی وہ جوابی کارروائی کے طور پر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو مار ڈالے گی۔

Hamas

ISRAELI HOSTAGES

DECSION TO BE ANNOUNCED TOMORROW

PLEA TO STOP FIGHT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div