Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سچن ٹنڈولکر بھی مصنوعی ذہانت کی زد میں، جعلی ویڈیو وائرل

سابق کرکٹر نے مداحوں سے وائرل ویڈیو کورپورٹ کرنے کی درخواست کردی
شائع 16 جنوری 2024 10:51am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹرسچن ٹنڈولکر بھی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی زد میں آگئے، سابق کرکٹر کی اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر سچن ٹنڈولکر کی فیک ویڈیو میں انہیں گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گیمنگ ایپ لوگوں کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے۔

ویڈیو میں آواز سچن ٹنڈولکر کی ہی ہے جس میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ انکی بیٹی بھی اس ایپ سے پیسے کمارہی ہے۔ سابق کرکٹر تشہیر کرتے ہوئے باقیوں کو بھی ان گیمز کے ذریعے پیسہ کمانے پر زور دے رہے ہیں۔

تاہم سابق کرکٹرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو جعلی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے بے تحاشا غلط استعمال کو دیکھنا پریشان کن ہے۔ ہر ایک سے درخواست ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس طرح کی ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس کو رپورٹ کریں۔

سچن ٹنڈولکر نے مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو الرٹ اور شکایات کے جواب میں جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان کی طرف سے فوری کارروائی انتہائی اہم ہے‘۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکاراؤں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کی نامناسب ڈیپ فیک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل کی بھی جعلی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

Artificial Intelligence

Indian cricket team

lifestyle

شخصیات

AI

Sachin Tendulkar

Ex twitter

Indian X Cricketer

Deep Fake Video