Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

گردشی قرضوں میں کمی کا حکومتی منصوبہ، سبسڈیز کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا انکشاف

توانائی کے شعبے کے 5700 ارب کے گردشی قرض میں 1200 ارب کمی آئے گی
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 11:28pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان میں توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ یا سرکلر ڈیٹ 5700 ارب روپے سے تجاوز کر جانے کے بعد نگراں وزیر بجلی و پیٹرولیم نے اس قرضے میں کمی کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔

دوسری جانب یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈی کا بڑا بوجھ دیگر صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔

پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتی بڑھائے جانے کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ 5700 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جس میں گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ تین ہزار ارب روپے ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ نگراں وزیر بجلی اور پیٹرولیم نے گردشی قرضے میں کمی کا ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے اس میں زیادہ توجہ سرکاری شعبے کی کمپنیوں پر دی جائے گی، اس منصوبے کے تحت ایک268 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم ہو جائے گا۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایف بی ار کے ٹیکس ریونیو میں 25 ارب روپے کا اضافہ ہوگا، سرکاری کمپنیوں کے کھاتوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج میں 133 ارب روپے کی کمی ائے گی۔

اس منصوبے کو بجٹ نیوٹرل قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کے لیے فنڈنگ کی ضرورت پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، ائی ایم ایف اور کمپنیوں کے بورڈآف ڈائریکٹرز سے منظوری درکار ہوگی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 98 فیصد یعنی 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کو 631 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس میں سے حکومت پاکستان 168 ارب روپے دیتی ہے جب کہ باقی بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نرخوں کے نتیجے میں معاشی بحران کا خدشہ ہے۔ پاکستان صنعتی صارفین کو مسابقتی نرخ نہیں دے رہا۔

Circular debt

power division