Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

گرین شرٹس پھر ناکام، نیوزی لینڈ نے چوتھا ٹی 20 بھی اپنے نام کرلیا

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 02:44pm

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں بھی باآسانی شکست دے دی،۔ گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 159 رنز کا آسان ہدف دیا تھا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 90 رنزبنائے، باہراعظم 19، محمد نواز21 اور فخرزمان صرف 9 رنزبنا سکے۔

صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے صرف ایک، ایک رن اسکور کیا۔ صاحبزادہ فرحان کو آج کے میچ میں اعظم خان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم ملن 49 رنزکے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب نیوزی لینڈ نے 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پرکرلیا۔ تینوں وکٹیں شاہین آفریدی نے حاصل کیں۔ محمد نوازنے 4 اووزمیں 41 رنزدیے۔

ڈیرل مچل نے 72 ،گلین فلپس نے 70 رنزبنائے اسکورکیے۔

چوتھے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ وکٹ کیپربیٹسمین اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان ٹیم کا حصہ بنے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،صائم ایوب ، بابراعظم ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، افتخاراحمد، محمد نواز، کپتان شاہین آفریدی، وسیم جونیئر،حارث رؤف اورزمان خان شامل تھے۔

پانچ میچز کی اس ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے مسلسل 3 میچز میں پاکستان کو شکست دیکر پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی تھی۔

مزید پڑھیے

’شاہین شاہ آفریدی کسی دباؤ میں نہیں، انہیں بطور کپتان مزید وقت دینا ہوگا‘

اعظم خان کی توہین پر مداح مشتعل، باضابطہ احتجاج کا مطالبہ کردیا

چوتھے ٹی 20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوئی تھیں۔

New Zealand

پاکستان

T20I series

PAKvsNZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div