Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈالرکے مقابلے میں روپے کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں ڈالر 279.89 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 05:13pm

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.90 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 12 پیسے کی کمی آئی تھی۔

جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 279.98 روپے پر بند ہوا تھا۔

چند ماہ قبل ڈالر کے 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جولائی 2023 میں پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کشچھ مستحکم ہورہی ہے۔

Exchange rate

Pakistan Rupee

US DOLLAR RATE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div