Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پارٹی رجسٹر نہ ہوئی توعدالت جاؤں گا، چاہت فتح الیکشن کمیشن پہنچ گئے

گلوکار چاہت فتح علی خان الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے
شائع 19 جنوری 2024 03:15pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں جس کی مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے تھے۔

چاہت فتح علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاست کا شوق ہے، اس لیے پارٹی رجسٹریشن کیلئےالیکشن کمیشن آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رجسٹر نہ ہوئی توعدالت سےرجوع کروں گا، سبزیاں اور پھل مہنگے نہیں ہونےچاہئیں۔

lifestyle

Chahat Fateh Ali Khan

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

party

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div