Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا کا واحد ضلع جہاں پہلی بار 5 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں ہیں

سیاست ایک بہت ہی خوبصورت کرئیر ہے، جس میں عورت کی زیادہ ضرورت ہے، معراج ہمایوں
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 12:10am
Swabi: 5 women are in election on the seats of National and Provincial Assembly for first time

صوابی خیبر پختونخوا کا ایک ایسا ضلع ہے جہاں 2024 کے انتخابات میں پانچ خواتین جنرل نشستوں پر میدان میں اتری ہیں، ان خواتین میں دو قومی جبکہ تین صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑرہی ہیں۔

ضلع صوابی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 86 امیدواروں میں سے پانچ خواتین الیکشن کے میدان میں ہیں۔

مخصوص نشستوں پرسابق صوبائی وزیر رہنے والی ستارہ ایاز صوابی کے روایتی معاشرے میں گلی گلی جا کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

ستارہ ایاز کا کہنا ہے کہ صوابی نے تمام خواتین کیلئے ایک بہت بڑا پیغام دیا ہے، میرا دل نہیں تھا، مجھے لوگوں نے کہا کہ آپ آزاد میدان میں آجائیں، بہت بڑا حلقہ بہت بڑا علاقہ ہوتا ہے، میرے اپنے لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا کہ آپ کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تین مضبوط امیدواروں کے درمیان جب میں کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں بھی مضبوط ہوں کیونکہ میرے پیچھے اتنے سارے لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔

ستارہ ایاز کی ہی رشتہ دار معراج ہمایوں بھی اُسی حلقے سے انتخابات میں آزاد حیثیت سے اُن کے مدمقابل ہیں۔

معراج ہمایوں کہتی ہیں کہ میں آنے والی نسل کو دکھانا چاہتی ہوں کہ خواتین بھی سیاست میں کچھ کر سکتی ہیں، الیکشن سے ڈرنا نہیں چاہیے، سیاست ایک بہت ہی خوبصورت کرئیر ہے، جس میں عورت کی زیادہ ضرورت ہے، کیونکہ اسمبلی میں عورتوں کی آواز نہیں پہنچ پارہی۔

صوابی میں جہاں دو خواتین آزاد حیثیت سے قوم اسمبلی کے میدان میں ہیں، وہیں تین خواتین بھی صوبائی اسمبلی کے لئے جنرل نشتسوں پر مقابلہ کر رہی ہیں۔

غزالہ عطاء پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے49 سے، ناظمہ تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر پی کے53 سے، جبکہ یاسمین پی کے52 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

KPK

Election Campaign

Sawabi

Female Candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div