Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کیا کراچی میں مزید بارش ہوگی؟

صبح ہونے والی بارش دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
شائع 22 جنوری 2024 01:46pm

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مختلف مقامات پر کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، جوکہ بارش کا ایک نارمل کا اسپیل تھا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ آج کراچی میں تیز ہواؤوں کے باعث بادل برسے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح ہونے والی بارش دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید بارش کے حوالے سے مزید کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div