Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ثنا جاوید کے ’شعیب ملک‘ کیلئے تعریفی کلمات، پوسٹ وائرل

شعیب کے ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر ثنا نے خصوصی پوسٹ کی
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 07:56pm

حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے“شعیب پر فخر ہے“، ثنا جاوید کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

آل راؤنڈر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔ اس خوشی کا اظہار ان کی سوشل میڈیا پر کی گئیں پوسٹ سے بھی ہورہا ہے۔

شعیب ملک نے حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے، وہ ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی کرکٹر، ایشیا کے پہلے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنھوں نے ٹی ٹوئںٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

ثنا نے شعیب ملک کی اس اہم کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جو خاصہ وائر ہورہا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ”ماشااللہ“ مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر کو میڈیا پر خاصی کوریج دی گئی۔ اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں

عائشہ سے ثانیہ اور پھر ثناء: کیا یہ شعیب ملک کی تیسری شادی ہے؟

شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ نے کیا شیئر کیا؟

Shoaib Malik

T20I

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div