Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نواز اور شہباز کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، جہانگیر ترین

معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، سربراہ آئی پی پی
شائع 23 جنوری 2024 08:18pm
فوٹو ۔۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز کیساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

زندہ دل لاہور میں جلسے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، مریم نواز نے فائدے گنوا دیے

نواز شریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے جج تک سب سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو

pakistan economy

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div