Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی دوسری فتح کے ساتھ اگلے مرحلے میں رسائی

پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے دے
شائع 24 جنوری 2024 10:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی، اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کے سپر 6 مرحلے میں پہنچ گئی۔

جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں نیپال انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کے بپن راول نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ دیپک ڈمری 29، ڈیوڈ کھرنال نے 23 اور سباش بھنڈاری نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان انڈر 19 کے عرفات منہاس نے 10 اوور میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

عبید شاہ اور احمد حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد ذیشان اور علی اسفند کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 198 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اذان اویس نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اذان اویس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ شامل حسین اور شاہ زیب خان 37 ، 37 جبکہ احمد حسن نے 29 اور ہارون ارشد نے 15 رنز بنائے۔

اس فتح کے ساتھ ہی گروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا اور ایونٹ کے سپر 6 مرحلے میں پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دی تھی، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

South Africa

East London

Pakistani U19 Fast Bowler

icc under 19 world cup

pakistan vs nepal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div