Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب میں نمونیہ سے 13 بچے جاں بحق

سات روز کےدوران مرض نے 71بچوں کی زندگی نگل لی
شائع 26 جنوری 2024 11:33am

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 24گھنٹے میں مزید 13بچےدم توڑ گئے۔

سات روز کےدوران مرض نے 71بچوں کی زندگی نگل لی۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے4سال کے درمیان ہیں۔

شیخوپورہ اور فیصل آباد میں چار، چار اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ گوجرانوالہ میں تین، لاہور اور راولپنڈی میں ایک ایک بچہ دم توڑ گیا۔

پنجاب میں نمونیا سے رواں برس اب تک 233 بچے جاں بحق ہوچکے۔

صوبے بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1122مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 280مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں رواں برس کے آغاز میں ہی 12ہزار 719 بچے نمونیہ سے متاثر ہوتے ہیں۔

پنجاب کے نگران وزیرصحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر برس 50 ہزار افراد نمونیہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

Punjab Pneumonia

Pneumonia Death