Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سرکاری وکیل دے دیے گئے

سرکاری ڈیفنس کونسل 27 جنوری کو گواہان پر جرح کریں گے۔
شائع 27 جنوری 2024 11:13am

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے گزشتہ روز ہوئی سائفر کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئروکیل عدالت پیش نہیں ہوا، سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی لیکن کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔

حکمنامے کے مطابق حقائق اور حالات کے پیش نظر ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے، عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ اسٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے زریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا ہے۔

حکنمامے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے ہیں، اب وہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے۔

حکمنام کے مطابق ملک عبدالرحمٰن کو عمران خان اور حضرت یونس کو شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیفنس کونسل 27 جنوری کو گواہان پر جرح کریں گے۔

Written Order

Cypher case

Adiyala Jail

State Counsel