Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کیا مریم نواز کی ریلی میں پی ٹی آئی کا گانا چل گیا تھا؟

یہ ویڈیو کلپ 25 جنوری کے جلسے سے نکالا گیا۔
شائع 29 جنوری 2024 01:22pm

جب مریم نواز خطاب شروع کرنے ہی والی تھیں تب ایک گانے کے چلائے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وائرل ہوئی ہے۔ فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی۔

اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر ریلی کے دوران بولنے ہی والی تھیں کہ ایک گانے نے انہیں روک دیا۔ یہ گانا پی ٹی آئی کا تھا۔

وڈیو کے مطابق مریم نواز خطاب شروع کرتے وقت رک کر کسی سے پوچھ رہی ہیں کہ یہ شور کیسا ہے۔ بیک گراؤنڈ میں عطاؤاللہ عیسیٰ خیلوی کا ایک گانا بج رہا ہوتا ہے۔ اتنے میں ایک آرگنائزر مائیکروفون سنبھال کر کسی حمۤاد سے کہتا ہے کہ شور بند کرواؤ۔ اس وڈیو کلپ کو تھوڑی ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

اس وڈیو کلپ پر ملے جلے تبصرے آئے۔ کسی نے لکھا کہ مریم نواز کا چہرہ غصے سے لال ہوگیا تھا۔ کسی نے تبصرہ کیا کہ ڈی جے نے گانوں کو گڈمڈ کردیا تھا یا پھر وفاداری بدل لی تھی۔

اب معلوم ہوا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی۔ مریم نواز کے لباس اور اسٹیج کے سیٹ اپ اور بیک گراؤنڈ سے بہت سے آسانی سے جانا جاسکتا ہے کہ وڈیو کب کی اور کہاں کی ہے۔ یہ وڈیو کلپ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-119 کا ہے جہاں سے مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں۔

یہ ایونٹ 25 جنوری کا ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ ن نے براہِ راست اسٹریمنگ کی تھی۔

اصل وڈیو بھی آن لائن دستیاب ہے۔ 24 منٹ کا یہ جعلی وڈیو کلپ مریم نواز کی اس وڈیو سے بنایا گیا۔

مریم نواز نے پوچھا یہ کیا شور ہو رہا ہے؟ اس پر جواب ملا کہ یہ ہیوی موٹر سائیکل کی آواز ہے۔ مائیکروفون ہاتھ میں لے کر جو شخص کہہ ر ہے کہ بند کرو اس نے اتنی گنجائش چھوڑ دی کہ ایڈیٹنگ کرکے پی ٹی آئی کا گانا شامل کیا جاسکے۔

![](جب مریم نواز خطاب شروع کرنے ہی والی تھیں تب ایک گانے کے چلائے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وائرل ہوئی ہے۔

اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر ریلی کے دوران بولنے ہی والی تھیں کہ ایک گانے نے انہیں روک دیا۔ یہ گانا پی ٹی آئی کا تھا۔

وڈیو کے مطابق مریم نواز خطاب شروع کرتے وقت رک کر کسی سے پوچھ رہی ہیں کہ یہ شور کیسا ہے۔ بیک گراؤنڈ میں عطاؤاللہ عیسیٰ خیلوی کا ایک گانا بج رہا ہوتا ہے۔

اتنے میں ایک آرگنائزر مائیکروفون سنبھال کر کسی حمۤاد سے کہتا ہے کہ شور بند کرواؤ۔ اس وڈیو کلپ کو تھوڑی ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

اس وڈیو کلپ پر ملے جلے تبصرے آئے۔ کسی نے لکھا کہ مریم نواز کا چہرہ غصے سے لال ہوگیا تھا۔ کسی نے تبصرہ کیا کہ ڈی جے نے گانوں کو گڈمڈ کردیا تھا یا پھر وفاداری بدل لی تھی۔

اب معلوم ہوا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی۔ مریم نواز کے لباس اور اسٹیج کے سیٹ اپ اور بیک گراؤنڈ سے بہت سے آسانی سے جانا جاسکتا ہے کہ وڈیو کب کی اور کہاں کی ہے۔ یہ وڈیو کلپ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-119 کا ہے جہاں سے مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں۔

یہ ایونٹ 25 جنوری کا ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ ن نے براہِ راست اسٹریمنگ کی ت ھی۔

اصل وڈیو بھی آن لائن دستیاب ہے۔

24 منٹ کا یہ جعلی وڈیو کلپ مریم نواز کی اس وڈیو سے بنایا گیا۔

مریم نواز نے پوچھا یہ کیا شور ہو رہا ہے؟ اس پر جواب ملا کہ یہ ہیوی موٹر سائیکل کی آواز ہے۔ مائیکروفون ہاتھ میں لے کر جو شخص کہہ ر ہے کہ بند کرو اس نے اتنی گنجائش چھوڑ دی کہ ایڈیٹنگ کرکے پی ٹی آئی کا گانا شامل کیا جاسکے۔

Maryam Nawaz

fake Video

PML N RALLY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div