Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سوڈان میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پر حملہ، سپاہی شہید، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
شائع 29 جنوری 2024 11:21pm

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پر دہشت گروں کے حملے میں سپاہی محمد طارق شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستے کے قافلے پر (سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقے) ابائے میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کردیا،جب امن دستہ 2 مقامی مریضوں کو اسپتال لے جارہا تھا۔

پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی پر عسکریت پسند پسپائی پر مجبور ہوگئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور پوری لگن سے خدمات انجام دی ہیں، پاکستان کے 181 امن دستوں کے اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

Sudan

security forces operation

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div