Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پشاور میں خواجہ سرا ووٹرز کیلئے علیحدہ قطار، کراچی میں جینڈر ڈیسک

خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 04:03am

‏پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 81 پر خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور حلقے میں خواجہ سرا ووٹرز کے لیے علیحدہ قطار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

ادھر کراچی میں جینڈر ڈیسک قائم کردی گئی ہے جہاں جہاں خواتین، بزرگ شہریوں، خواجہ سراء، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے آزاد خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے کاغذات خواجہ سرا مخصوص کوٹے پر وصول کئے جائیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

عام انتخابات 2024: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر ہنگامی اجلاس طلب

عدالت نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور آر او کو حکم دیا کہ امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی کو فراہم کی جائے جبکہ حلقہ پی کے 81 پر خواجہ سرا ووٹرز کے لیے پولنگ کے دن علیحدہ قطار بھی بنایا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آر او نے بتایا مخصوص کوٹے پر کاغذات وصول اس لئے نہیں کئے گئے کیونکہ خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ نہیں۔

عدالت نے اسی بنا پر کیس کو نمٹا دیا ہے۔

دریں اثنا کراچی میں الیکشن کمیشن جینڈر ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان کے مطابق عام انتخابات کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جینڈر ڈیسک’ قائم کردی گئی جویکم سے دس فروری تک فعال رہے گی۔

جینڈر ڈیسک چھ سے دس فروری تک چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔ جہاں خواتین، بزرگ شہریوں، خواجہ سراء، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

Transgender

Peshawar High Court

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Sobia Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div