Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاک فوج اور ایف سی کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سیلاب زدہ علاقے میں پھنسے 9 افرا بچا لیے

علاقہ مکینوں کا پاک فوج اور ایف سی کے بروقت اقدامات پر خوشی کا اظہار
شائع 03 فروری 2024 06:10pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد پھنسے علاقہ مکینوں کو بچانے کیلئے پاک فوج اور ایف سی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور کے زریعے یلاب زدہ علاقے میں پھنسے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالا۔

ریسکیو کئے جانے افراد کو قریبی فرنٹیئر کور کیمپ میں بروقت طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی کے بروقت اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قدرتی آفات میں لوگوں کی حفاظت کے چیلنج کا جواب دینے کے لیے چوکس ہے۔

pakistan army

turbat

flood

rescue operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div