Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

اورماڑہ میں زیر تعمیر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، مکران کوسٹل ہائی وے بند

قریبی آبادی کی نقل مکانی کا حکم، بارش اور برف باری سے بلوچستان میں سردی برھ گئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا
شائع 04 فروری 2024 10:07am

غیر رفتار رفتار والی مغربی ہواؤں کے سسٹم نے بلوچستان میں بھی خاصی پریشان کن صورتِ حال پیدا کردی ہے۔ بارش اور برف باری کے باعث بعض علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث اضافے پانی کے دباؤ سے گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری ہوئی ہے۔ زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ، قلعہ سیف اللہ اور اس سے ملحق علاقوں میں شدید برف باری سے ہر طرف سفیدی چھاگئی۔

کوئٹہ، جھل مگسی، لورالائی اور دوسرے بہت سے علاقوں میں بارش جاری ہے۔ بارش اور برف باری کے نتیجے میں بہت سے علاقوں میں سردی مزید شدت اختیار کرگئی۔ کچی اور دور افتادہ آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

زیرِ تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹنے سے کافی مقدار میں پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔ سیلابی ریلا کوسٹل ہائی وے سے گزر رہا ہے۔ پولیس نے ٹریفک کو اورماڑہ کے مقام پر روک دیا۔

پانی اورماڑہ پل کے اوپر سے بھی گزر رہا ہے۔ مکران کوسٹل ہاٸے وے کو دونوں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔ دونوں طرف مسافر پھنس گئے ہیں۔ اورماڑہ پل کی قریبی آبادی کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔

ormara

flood in balochistan

DAM COLLAPSES

COASTAL HIGHWAY BLOCKED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div