Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پیسوں کے عوض ووٹ خریدنے کا بھانڈا پھوڑنے پیپلز پارٹی کی عطا تارڑ کو دھمکیاں

آج سے ہم تیار ہیں، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، شہلا رضا
شائع 04 فروری 2024 02:46pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ اور ان کے لوگ اب ہمارے کسی دفتر آئے تو انہیں جواب دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر میڈیا سمیت چھاپے اور پیسوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا بھانڈا پھوڑنے کے بعد لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی ہم برداشت کر رہے ہیں، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہوئی۔

شہلا رضا نے کہا کہ این اے 127 میں دیوار پر لکھی شکست عطا تارڑ کو نظر آگئی ہے، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔

شہلا رضا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی پر ایف آئی آر ہو۔

اس موقع پر پی پی رہنما ذوالفقار بدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے، این اے 127 سے بلاول بھٹو جیت چکےہیں، عطا تارڑ اور ان کے غنڈوں کا کیا کام تھا کہ پیپلز پارٹی کے دفترمیں آتے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو اغوا کیا۔

Attaullah Tarar

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024

Buying Votes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div