Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سری لنکا میں بیرونی ترسیلاتِ زر کیلئے چند پابندیاں نرم

ملکی تاریخ کے سنگین ترین مالیاتی بحران کے بعد معیشت بحال کی طرف گامزن دکھائی دینے لگی
شائع 06 فروری 2024 02:41pm

سری لنکا کی حکومت نے بیرونی ترسیلاتِ زر کے لیے اپنی کرنسی روپیہ کی زرِ مبادلہ میں تبدیلی کے حوالے سے چند پابندیاں نرم کی ہیں۔

حکومت کا یہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ سنگین ترین مالیاتی اور معاشی بحران کے بعد اب سری لنکن معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے تیار کی جانے والی ہدایات پارلیمںٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات کابینہ کے ترجمان بندولا گناوردھنے نے منگل کو بتائی۔

سری لنکا کے مرکزی بینک نے 2020 کے وسط سے سری لنکن باشندوں کی کی غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات معطل کردی تھیں۔

گناوردھنے نے میڈیا کو بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ مرکزی بینک کی ہدایات کے تحت پابندیاں مزید نرم کی جائیں گی۔

remittances

Sri Lanka

forex

SOME LIMITS LIFTED

NET RESERVES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div