Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پُرامن پولنگ کیلئے 6 لاکھ اہلکاروں کو فرائض سونپ دیے گئے

کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی روک تھام کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30 ہزار اہلکار بھی شامل
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 06:35pm

پولنگ کے ماحول کو پُرامن رکھنے کی خاطر الیکشن کمیشن کی درخواست پر ملک بھر میں کوئک ریسپانس فورس کے ایک لاکھ 6 ہزار 942 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

23 ہزار 940 سیکیورٹی اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

مجموعی طور پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی روک تھام کے لیے ڈیوٹی دیں گے۔

ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔

الیکشن کے موقع پر امن برقرار رکھنے کے لیے فوج، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مجموعی طور پر فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

پنجاب میں انتخابی عمل کو پُرامن بنانے کے لیے پولیس کے 2 لاکھ 16 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

police

Election Duty

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

civil armed forces

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div