Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان کے دونوں بیٹے بھی پاکستانی انتخابات کی مہم میں شامل

قاسم خان نے انگریزی کے علاوہ اردو میں بھی ٹویٹ کی
شائع 07 فروری 2024 03:47pm

مشکلات میں گھری سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستان میں عام انتخابات سے قبل عمران خان کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان میں الیکشن کے لیے پولنگ کل ہوگی، مختلف مقدمات میں جیل میں قید بگھتنے والے عمران خان تو انتخابی دوڑ سے باہر ہیں تاہم ان کی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے باعث امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایسے میں لندن میں مقیم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اور بیٹے قاسم کی جانب سے پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے،

جمائما نے سماجی رابطسوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی جس می دونوں بھائیون نے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا ہے۔

عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کیا۔

قاسم کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آپ کا ووٹ اہم ہے.

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے سپورٹرز سے مزید کہا گیا ہے کہ، ’ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہیش ٹیگ #votePTI کے ساتھ ”میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا“ کہتے ہوئے ایک تصویر یا ویڈیو پوسٹ کریں!‘

قاسم کےآفیشل ایکس ہینڈل پر یہی پوسٹ اردو زبان میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

imran khan

Jemima Goldsmith

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div