Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی، احمد شاہ

موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کا اختیار، دہشتگردی واقعات پر فیصلہ کیا گیا، نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ
شائع 08 فروری 2024 02:47pm

سندھ کے نگراں وزیرِ اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور مزید واقعات روکنے کے لیے موبائل سروس بند کی گئی، یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی واقعات کے باعث موبائل سروس بند کی گئی، دہشت گردی کے مزید واقعات روکنے کے لیے موبائل سروس بند کی گئی، موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے، دہشت گردی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، صورتحال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہو جائے گی، کچھ مخصوص علاقوں میں سروس بند رکھنی پڑی تو بند رہے گی، یہی گیا تھا ضرورت پڑی تو موبائل سروس بند کی جائے گی، یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی۔

نگراں وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بیلٹ پیپرز ریکور کروا لیے گئے ہیں، دو ڈھائی گھنٹوں سے پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے، نگراں حکومت کی کوشش ہے امن و امان کے ساتھ آج کا دن ختم ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ڈی آر اوز سے پوچھا ہے کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

بلوچستان

karachi

Ahmed shah

Balochistan law and order situation

caretaker information minister sindh

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

balochistan terrorism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div