Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الود، ساحلی میں بارش کا امکان
شائع 14 فروری 2024 09:41am

کراچی میں آج بھی بادل رہیں گے، شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اورقلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں جیوانی میں 13 اور گوادر میں 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

karachi

quetta

Met Office

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div