Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایمل ولی کا عمران خان کیخلاف کیس غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا گیا

صرف آرڈر میں اتنا لکھ دیں کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے، وکیل ایمل ولی
شائع 14 فروری 2024 10:47am

پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے اے این پی کے ایمل ولی کی جانب سے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

ایمل ولی کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی رہی نہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں، صرف آرڈر میں اتنا لکھ دیں کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے، اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی، انہوں نے کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7 حلقوں سے نااہل کیا جائے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔

مزید پڑھیں

’گِلہ عورتیں کرتی ہیں‘، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایمل ولی خان کو طعنہ

عدالت میں درخواستگزار پر اے این پی کارکنان کا تشدد ، چیف جسٹس پشاور نے سماعت چھوڑ دی

اے این پی کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہونے سے انکار

pti

imran khan

Peshawar High Court

ANP

aimal wali khan

awami national party

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div