Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی ادبی میلے کے آخری دن کیا کچھ خاص ہے؟

ادبی میلے کے آخری روز 11 کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی
شائع 18 فروری 2024 12:45pm

کراچی میں جاری کراچی لٹریچر فیسٹیول کا تیسرا اور آخری روز میں مختلف سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی، جبکہ معاشرے کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

کراچی ادبی میلے میں مختلف عنوان کے 24 سیشنز شامل ہیں،سیشنز میں موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری، پاکستان میں سیاست، سماج ، قانون و تعلیم کو زیر بحث لایا جائےگا، جبکہ لیڈیز ٹیلر کے عنوان سے پلے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی، سماجی رہنما حارث خلیق اور جبران ناصر انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو کریں گے، ہنسنا منع ہے کے عنوان سے اسٹینڈ اپ کامیڈی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دوسری جانب کامیڈی سیشن کے لیئے بھارت سے خصوصی طور پر سنجے راجورا تشریف لائے ہیں۔

ادبی میلے کے آخری روز 11 کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی، رات میں شہریوں کے لیئے صوفی قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

آج کراچی کے حوالے سے ہونے والے سیشن میں مئیر کراچی مرتضی وہاب مہمان خصوصی ہونگے، مشاعرہ، پرفارمنگ آرٹ اور دستاویزی فلمیں بھی تیسرے روز دکھائی جائیں گی، ینل مباحثے، داستان گوئی، نظم، ادب کے سیشن میلے کا حصہ ہیں۔ تیسرے اور آخری دن کا اختتام قوالی کے ساتھ ہوگا

Karachi Literature Festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div