Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سائنسی انکشاف: قبر میں مردے کے ناخن اور بال کیوں بڑھنے لگتے ہیں؟

موت کے بعد مردے کے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں آنکھوں کا دھوکا ہو سکتی ہیں
شائع 18 فروری 2024 03:22pm

انسان کے مرنے کے بعد اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے، یہی عام خیال تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس کے جسم کے کچھ حصے ایسے بھی ہیں جو کہ اس کی موت کے بعد بھی بڑھ رہے ہوتے ہیں۔

سائنس کی جانب سے ایک ایسا ہی دلچسپ انکشاف کیا ہے، جس میں دفنانے کے بعد مُردے کے جسم میں بال اور ناخن کس طرح بڑھتے ہیں، اسی بارے میں بتایا گیا۔

جسم میں موجود سیلز انسان کی موت کے بعد مختلف حساب سے مرنا شروع ہو جاتے ہیں، جیسے ہی دل کام کرنا بندھ کرتا ہے تو دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بھی رُک جاتی ہے۔

چونکہ جسم میں موجود گلوکوز ختم ہو جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ Nerve Cells بھی 3 سے 7 منٹ کے دوران مر جاتے ہیں۔

یونی ورسٹی آف آرکانساس برائے میڈیکل سائنس کی جانب سے ایک ایسی ہی تحقیق سے متعلق بتایا گیا ہے، تحقیق کے مطابق انسان کی موت کے بعد ممکنہ طور پر ناخن اور بال بڑھتے ہوئے دکھائی دیں، تاہم یہ صرف آنکھوں کا دھوکا ہو سکتا ہے۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ موت کے کچھ گھنٹوں بعد ناخن اور بالوں کے حصے والی جلد ہٹنا شروع ہو جاتی ہے، جس کے باعث ناخن اور بالوں کا اندرونی حصہ بھی نمایاں ہونا شروع ہو جاتا ہے، اور یہ مغالطہ ہوتا ہے کہ شاید موت کے بعد بھی انسان کے ناخن اور بال بڑھ رہے ہیں۔

موت کے بعد Dehydration ہوتی ہے، جس کی وجہ سے Soft Tissues سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں تاہم ناخن اور بال اپنی جگہ پر رہتے ہیں۔

death

Funeral Prayers

Science and breakup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div