Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

غیراخلاقی فلموں کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

اداکارہ کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی
شائع 20 فروری 2024 06:23pm

غیر خلاقی فلموں کی معروف اداکارہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 36 سالہ کاگنی لِن کارٹر (Kagney Linn Karter) نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، اور ان کی لاش اوہائیو میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔

محکمہ پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے ”ٹی ایم زیڈ“ کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کارٹر کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔

’احمدی مبلغ کا فحش مواد بنانے کے لیے درجنوں لڑکیوں سے رابطہ‘

کاگنی کے دوستوں نے ایک ”گو فنڈ می“ پیج قائم کیا ہے تاکہ کی آخری رسومات میں ان کی والدہ کی مدد کی جا سکے۔

گو فنڈ می پر کاگنی کے حوالے سے لکھا گیا کہ ’کاگنی ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے کئی کردار نبھائے تھے، وہ ایک اداکارہ، گلوکارہ، رقاصہ، ایک بیٹی اور ایک دوست تھیں۔ وہ پہلی بار نومبر 2019 میں ہمارے کلیولینڈ اسٹوڈیو میں آئیں، حال ہی میں وہ لاس اینجلس سے باہر منتقل ہوئی تھیں، جہاں وہ مزید آگے بڑھنے اور ترقی کے لیے تیار تھی۔ وہ ایک بالکل نئی کمیونٹی میں گئیں جہاں وہ کسی کو نہیں جانتی تھیں اور نہ ہی کوئی انہیں جانتا تھا۔ وہ خوفزدہ یا پریشان نہیں تھیں‘۔

پورن انڈسٹری دھوکے کے سوا کچھ نہیں، سابق پورن اسٹار میاخلیفہ

اس پیج پر کاگنی کی دماغی صحت کے ساتھ ان کی جدوجہد کی بھی تفصیل دی گئی اور لکھا گیا کہ ’بدقسمتی سے، اپنی تمام متاثر کن کامیابیوں اور صلاحیتوں کے باوجود، کاگنی ذہنی صحت کے مسائل کے ساتھ جدوجہد کرتی رہیں‘۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Suicide

Kagney Linn Karter

Porn Star

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div