Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

انتخابی نتائج میں دھاندلی: 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا 14ویں روز میں داخل

بلوچستان میں چمن اور سبی کے راستے بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا
شائع 22 فروری 2024 09:24am

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ 28 فروری تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اور جلسے ہوں گے۔

عام انتخابات کے بعد انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) گزشتہ 13 دنوں سے چمن کے حلقے پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ رد و بدل پر سراپا احتجاج ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج فارم 45 کے مطابق دینے تک دھرنا جاری رہے گا۔

سیاسی جماعت نے ضلع کمپلیکس کے سامنے کنٹینرز رکھ کر شاہراہ دونوں طرف سے بلاک کر دی ہے۔

احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے مال روڈ، سٹی روڈ ، پریس کلب چوک گزشتہ 13 روز سے دنوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

مزید پڑھیں

چاغی میں پانچ دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی

مبینہ انتخابی دھاندلی، بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج بھی سندھ میں احتجاج، بلوچستان بند

انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان میں چمن اور سبی کے راستے بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، مال بردارگاڑیوں کی آمدورفت رکنے سے اجناس کی ترسیل رک گئی ہے۔

بلوچستان

quetta

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

Balochistan Protest

Election Rigging