Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی کے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب ممبران کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

اب تک 70 نو منتخب ممبران نے اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا
شائع 23 فروری 2024 06:40pm

قومی اسمبلی کے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 70 نو منتخب ممبران نے اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے لیے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر 2 میں قائم کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اب تک 70 نو منتخب ممبران نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق نو منتخب ممبران فیسیلی ٹیشن سینٹر آکر اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں، قومی اسمبلی فیسیلی ٹیشن سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح دس سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل نو منتخب ممبران کے کارڈ اور دستاویزات کا مکمل ہونا ضروری ہے، نو منتخب ممبران رجسٹریشن کیلئے اپنے قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

واضح رہے کہ 16 قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل معزز نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے اسمبلی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات کا مکمل ہونا ضروری ہے۔

ECP

اسلام آباد

national assembly secretariat

newly elected members

Facilitation Center National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div