Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اننت امبانی کی شادی: مارک زکربرگ اور بل گیٹس بھارت آئیں گے

شادی کی تقریبات یکم مارچ گجرات میں شروع ہو رہی ہیں
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2024 01:33pm

مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے دوسرے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز گجرات میں ہونے جا رہا ہے، جبکہ تقریبا میں بل گیٹس اور فیس بک کے بانی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

امبانی خاندان جہاں اپنے عیش و آرام والی زندگی کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے وہیں اب دوسرے بیٹے آنند کی شادی کی تقریبات بھی سب کو حیران کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال آنند امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی ہوئی تھی، جو کہ ایک عام شادی کی تقریب سے بھی زیادہ بڑی تھی۔

تاہم اب شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز بھارتی ریاست گجرات میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں کئی مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریبات کی شروعات یکم مارچ سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جامنگر میں منعقد ہوں گی۔

جس میں کئی معروف اور مقبول بالی ووڈ اداکار سمیت بھارت کی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آنند امبانی کی شادی کی تقریبات میں فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ اور بل گیٹس بھی شرکت کرنے پہنچیں گے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق تمام اداکاروں، مشہور شخصیات اور عالمی شخصیات بذریعہ چارٹرڈ فلائٹس گجرات کے شہر جامنگر پہنچیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں کچھ دلچسپ سوچا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بلو دیسی اسٹائل کے ڈریس کوڈ کے ساتھ باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں شرکاء کو مخصوص ڈریس پہننا ہوگا۔

امبانی فیملی کی جانب سے تمام مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مارچ کو ہی جامنگر پہنچیں، ساتھ ہی التجا کی کہ مہمان اپنے ساتھ ایک بیگ اور ایک ہولڈ لگیج ساتھ لائیں یا پھر ایک جوڑا (Couple) اپنے ساتھ 3 سوٹ کیسز لائے۔

india

Bill Gates

Mark Zuckerberg

family

Microsoft

Gujrat

Mukesh Ambani

ambani

Anand Ambani

radhika merchant

Radhika and Anand

Jamnagar

Facebook CEO

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div