Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

تین راتوں میں میرے گھر پر 300 راکٹ حملے ہوئے، محمود جان

علاقے میں کھلے عام راکٹ لانچرز کا استعمال ہو رہا ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر
شائع 25 فروری 2024 04:15pm

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے دعویٰ کیا ہے کہ تین راتوں میں میرے گھر پر 300 راکٹ لانچر حملے ہوئے ہیں، شرپسندوں نے میرے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔

محمود جان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری جائیداد کا ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مدد کی اپیل بھی کی۔

محمود جان کا کہنا تھا کہ بحریہ کو ہمارے خاندان کے کچھ لوگوں نے زمینیں فروخت نہیں کیں، اس علاقے میں کھلے عام راکٹ لانچرز کا استعمال ہو رہا ہے، یہ لوگ کیسے اُٹھے اور ان کو کون سپورٹ کر رہا ہے کچھ نہیں پتا، ان شرپسندوں نے ہم پر حملہ کر کے کسانوں کو زخمی کر دیا۔

محمود جان نے سوال اٹھایا کہ مخالف گروہ کے پاس راکٹ لانچرز اور کارتوس کہاں سے آئے؟

سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے کہا کہ ہمارے خاندان کو مذاکرات منظور ہیں، آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کے ہماری مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اورعیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع کچھ عرصے چلا آرہا ہے۔

اسی معاملے میں محمود جان پر ایک قتل کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

mehmood jan

Rocket Attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div