Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، چئیرمین بننے کیلئے چار امیدوار دوڑ میں شامل

کس کس نے اپنے کاغذات جمع کرائے؟
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 08:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج 25 فروری سہ پہر 3 بجے تک تھا۔

عمران خان کے امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

مرکزی تنظیم کیلئے عمران خان کے امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع ہوگئے ہیں۔

سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے چیئرمین کےعہدے کیلئے کاغذاتِ داخل کروائے ہیں۔

یاسمین راشد، محمد خان اور اسد حنیف نے صوبائی تنظیم کیلئے کاغذات جمع کروائے۔

سندھ کیلئے حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے۔

بلوچستان سے ڈاکٹر منیر بلوچ اور پانچ دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ بلوچستان سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا سےعلی امین گنڈا پورکی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جاسکتے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)