Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کیا آپ جانتے ہیں کینگرو پیچھے نہیں چل سکتا؟ پرندوں اور جانوروں کے 8 حیرت انگیز حقائق

پرندے اور جانور ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شائع 02 مارچ 2024 07:37pm

جانور ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس مخلوق کی بہت زیادہ دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔

جانوروں کے ہماری دنیا میں مختلف کردار ہوتے ہیں۔ کچھ جانور بیماریاں لانے کا سبب بنتے ہیں تو کچھ ایکو سسٹم کے بڑھنے میں حصہ ڈالتے ہیں۔

اسی طرح پرندے بھی قدرت کی انمول مخلوق ہیں۔ اس دنیا میں پرندوں کی تقریبا دس ہزار سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔

پرندے صحرا سے لے کر جنگل تک اور الاسکا سے لے کر انٹار ٹیکا تک ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔

جانوروں اور پرندوں کے ایسے کچھ حقائق ہیں جو حیران کن بھی ہیں اور دلچسپ بھی۔

انسانوں کی طرح جانور بھی آگے پیچھے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن کینگرو ایسا جانور ہے جو پیچھے کی جانب چل نہیں سکتا ہے۔

برفانی ریچھ جو کہ سرد علاقوں میں پایا جاتا ہے، پچیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور ہوا میں چھ فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگا سکتا ہے۔

دنیا کے سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں جبکہ الو وہ واحد پرندہ ہے جو صرف اوپری پلکیں جھپکاتا ہے۔

انسان ابتدائی دور میں طویل عمریں پاتے تھے۔ گو اب یہ اوسط گھٹ گئی ہے مگر پرندوں میں کئی ایسے پرندے ہیں جن کی عمر ابھی بھی لمبی ہوتی ہے، جیسا کہ کوے کی اوسط عمر پانچ سو سال تک ہوتی ہے۔

کچھ جانوروں میں سننے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے جیسے گھوڑا، بلی اور خرگوش ہلکی سے ہلکی آواز بھی سن کر اپنے کان ہلانے لگتےہیں۔

بھیڑ کے چار معدے ہوتے ہیں اور ہر معدے کا کام خوراک ہضم کرنا ہوتا ہے۔

قدرت کی خوبصورت تخلیق تتلی کے چکھنے کی حس پچھلے پاؤں میں ہوتی ہے۔

مچھلی کی آنکھوں کے پپوٹے نہیں ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ سوتے وقت بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھتی ہے۔

بین الاقوامی

animals and birds