Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز
شائع 02 مارچ 2024 01:38pm

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام متعارف کروا رہے ہیں ،مریم نوازصحت ،تعلیم کے شعبے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے’ صاف ستھرا پنجاب مہم؛ کے آغاز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ امراء کے محلوں میں تو صفائی ستھرائی دکھنے کو ملتی ہیں لیکن غریبوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔مریم نواز نے گلی محلوں کی صفائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر مریم نواز کی زیرو ٹالرنس ہے۔ مریم نواز نےصفائی ستھرائی کےلیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ ایک نیامحکمہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کرے گا مریم نواز نے پانچ دن کے اندر اتھارٹی بنانے کی بات کی ہے۔

مریم نواز نے حلف برداری میں کس برانڈ کا جوڑا اور جوتے پہنے، قیمت کیا ہے؟

مریم نواز کی خاتون اہلکار کا اسکارف درست کرنے کی ویڈیو پر انٹرنیٹ تقسیم

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، 64 لاکھ مستحق افراد کو رمضان پیکج ان کے گھرکی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

Maryam Nawaz

lahore

azma bukhari

saaf suthra punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div