Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

دولت ہو تو ایسی، بالی ووڈ کے ارب پتی ستاروں کو بھی بس میں گھسنے پر مجبور کردیا گیا

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں کو ان کی اوقات دکھا دی گئی
شائع 02 مارچ 2024 06:36pm

کہتے ہیں پیسہ اچھے اچھوں کو نیچا دکھا دیتا ہے، جو کہ کسی حد تک درست بھی ہے، کیونکہ بھارت کے امیر ترین شخص نے کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں گھومنے والوں کو بس میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔

بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کے مشہور اور ارب پتی اسٹارز کے جام نگر آنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور کئی اسٹارز جام نگر پہنچ بھی چکے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ان سپر اسٹارز کو لائن بنا کر بس میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لائن میں بالی ووڈ کے سینیئر اور نئے دونوں اداکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ہی بس میں سوار ہونے والوں میں انیل کپور، ان کی بیٹی سونم کپور، ورون دھون اور ان کے والد ڈیوڈ دھون، اننیا پانڈے اور دوسرے کئی اسٹارز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا کے ارب پتی صنعت کار مکیش امیانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے کرنے کا اعلان کیا۔

ان تین روزہ تقریبات کا آغاز جمعے سے جام نگر میں شروع ہو چکا ہے اور ان چکا چوند کر دینے والی تقریبات میں دنیا بھر کی امیر ترین ہستیاں ، ریاستی حکام ، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ستارے اور معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

showbiz

BOLLYWOOD NEWS

indianceleberties