Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کرک : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد، آئی ایس پی آر
شائع 02 مارچ 2024 08:28pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

pakistan army

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div