Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

گوگل نے 10 سے زائد بھارتی ایپس کو ہٹا دیا

ان ایپس میں شادی، نوکری اور ڈیٹنگ ایپس شامل ہیں
شائع 03 مارچ 2024 12:51pm

گوگل نے 10 سے زائد بھارتی ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے، کمپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گوگل نے سخت ایکشن لیا ہے۔

گوگل کی جانب سے شادی ایپ Shaadi.Com, Jodii, اور Marathi matrimony, tamil matrimony, bharat matrimony, telugu matrimony کو ڈاؤن کر دیا ہے۔

جبکہ ادارے نے ڈیٹنگ ایپس Truly Madly اور QuackQuack کو بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے، دوسری جانب مشہور بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ایپ Balaji Telefilms Altt اور آڈیو اسٹریمنگ ایپ Kuku FM کی ایپس کو بھی گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جبکہ Nuakri, 99 Acres کو بھی پلے اسٹور سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے بلاگ اسپاٹ میں کہنا تھا کہ ایپس کو ڈی لسٹ کرنے کی وجہ نئی بلنگ پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنا تھا۔ ان 10 سے زائد ایپس کے ڈیویلپرز کی جانب سے پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا، جس کے بعد یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔

گوگل کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ ان ڈیویلپرز کے پاس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے 3 سال کا موقع تھا، تاہم اس کے بعد بھی 3 ہفتے دیے گئے تھے۔ یہ 3 ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کی رولنگ کے بعد دیے گئے تھے۔

اس رولنگ میں بھارتی سپریم کورٹ میں شکایت کنندہ کیا موقف تھا، کہ گوگل کو ایپس ڈی لسٹ کرنے سے روکا جائے، تاہم سپریم کورٹ نے گوگل کو ایپس ڈی لسٹ کرنے سے روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

گوگل کی جانب سے وضاحتی بیان اُس وقت سامنے آیا جب ڈیویلپرز کی جانب سے گوگل پر مخصوص ایپس کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

india

google

play store

developers

Apps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div