Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چین نے منفی 80 سینٹی گریڈ میں کام کرنے والی بیٹری تیار کرلی

ژی جیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے نئے الیکٹرو لائٹ کے ذریعے کمال کر دکھایا۔
شائع 03 مارچ 2024 02:06pm

چین کے سائنس دانوں نے لیتھیم آین والی ایسی بیٹری تیاری کی ہے جو منفی 80 سینٹی گریڈ میں بھی کام کرسکتی ہے۔

چین اور دوسرے بہت سے ممالک کی تیار کردہ لیتھیم بیٹریز انتہائی سرد خطوں میں کام نہیں کر پاتیں۔ اب انتہائی سرد خطوں میں بھی بیٹری کو ڈھنگ سے کام کرنے قابل رکھنا لازم ہوگیا ہے۔

ژی جیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر فان شیولِن نے بتایا ہے کہ ماہرین نے ایسا الیکٹرو لائٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے لیتھیم بیٹری کو ہر طرح کے موسم میں کام کرنے قابل رکھنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی لیتھیم بیٹریز کو گاڑیوں کے علاوہ بہت سے چیزوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

LITHIUM BATTERIES

FOR COLDEST AREAS

CHINESE SCIENTISTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div