Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

دنیا کی معمر ترین شخصیت نےعُمر کی 117 بہاریں دیکھ لیں

ماریا برینیاس کو یہ اعزاز گزشتہ برس فرانس کی لوئیسائل رینڈن کے انتقال پر ملا تھا۔
شائع 04 مارچ 2024 09:07am

اسپین کی ماریا برینیاس آج 117 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ وہ دنیا کی معمر ترین انسان ہیں۔ انہیں یہ اعزاز گزشتہ برس فرانس کی لوسیل رینڈن کے انتقال پر ملا تھا۔

ماریا برینیاس 4 مارچ 1907 امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی 1931 میں جوآن ماریل سے ہوئی تھی جن کا 1976 میں انتقال ہوگیا تھا۔

ماریا برینیاس اپنی طویل عمر کا کریڈٹ خاندان اور دوستوں سے خوش گوار تعلقات کو دیتی ہیں۔ ان کی خوراک سادہ رہی ہے اور انہوں نے ہمیشہ سبزی، پھل اور مچھلی کھانے کو ترجیح دی ہے۔

اسپین میں صحتِ عامہ کی سہولتوں کے اعلیٰ معیار کی بدولت اوسط عمر میں مرحلہ وار اضافہ ہوتا گیا ہے۔ 2040 تک اسپین میں اوسط عمر 85.8 برس ہو جائے گی اور یوں اسپین کے باشندے طولِ عمر کے معاملے میں جاپانیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

ہسپانوی باشندوں میں طولِ عمر حیرت انگیز ہے کیونکہ وہ تمباکو نوشی اور شراب نوشی میں یورپ کے اوسط سے آگے ہیں۔ اسپین میں خوراک متوازن ہوتی ہے۔ لوگ بیف اور مٹن کے ساتھ ساتھ مچھلی، سبزی اور پھل کو بھی خوراک میں شامل رکھتے ہیں۔

ہسپانوی باشندوں کی صحت کا معیار بلند رکھنے میں طرزِ زندگی کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ اسپین کے لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں، خاندان سے جُڑ کر رہتے ہیں اور بزم آرائی کے شوقین ہیں۔ خاندان اور احباب سے جُڑ کر رہنے کی خاطر ہسپانوی باشندے قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

France

Spain

Life Expectancy

OLDERST PERSON

117th BIRTHDAY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div