Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، کل سے برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی
شائع 04 مارچ 2024 09:50am

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل سے برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر کرم اور سینٹرل کرم کے اسکولوں میں 3 دن تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سید پور میں 06 اور راولپنڈی شمس آباد میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مالم جبہ میں 114، تیمرہ گرہ میں 90، سیدو شریف میں 77 اور دیر میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 17 انچ، کالام میں 10 انچ، چترال میں 9 انچ اور دیر میں 3 انچ برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کالام کا درجہ حرارت منفی 8، دیر اور چترال کا درجہ حرارت منفی 1 اور پاراچنار کا درجہ حرارت صفر ڈگری ریکارڈ ہوا۔

دیر بالا

دیربالا کے شہری اور بالائی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، عشیری درہ، کمراٹ اور دوگدرہ میں شدید برفباری ہوئی جبکہ لواری ٹنل میں 7 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

برفباری کی وجہ سے لنک سڑکیں بند اور مختلف علاقوں کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بند کردیا۔

ضلع کرم

ضلع کرم میں شدید سردی کا راج برقرار ہے، خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوگئے۔

سخت سردی کے باعث ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر کرم اور سینٹرل کرم کے اسکولوں میں 3 دن تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈی سی کرم کے مطابق 4 سے 6 مارچ مارچ تک اپر کرم اور سینٹرل کرم کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے ۔

پاراچنار میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، ضلع میں آج کسی قسم کی بارش یا برفباری کا امکان نہیں۔

قلات

قلات شہر اور مضافات میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں سردی نے ہر شہ کی کلفی بنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارش اور برف باری کے بعد خون جمادینے والی سردی نے انسانی زندگی کو شدید متاثر کردیا جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی بندش نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا۔

مظفر آباد

آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد کی وادی لیپہ اور بالائی وادی نیلم کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ آج چوتھے روز بھی منقطع ہے۔

محکمہ شاہرات نے برفباری،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے نتیجہ میں بند سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کردیا۔

وادی لیپہ کے علاقہ مکینوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر میت کوکندھوں پر اٹھا کر کئی کلو میٹر کا سفر برف میں طے کیا، ریشیاں سے لیپہ تک برفانی تودے گرنے کے باوجود میت کو گندھوں پر اٹھا کر لیپہ پہنچایا گیا۔

وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے ریشیاں لیپہ سڑک کی فوری بحالی کے لیے محکمہ شاہرات کو ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ شاہرات نے وادی نیلم میں سڑکوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور برف ہٹانے کا کام تیز کردیا۔ ترجمان محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ نیلم شاہراہ اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام دن رات جاری ہے۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

Met Office

Rain

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

dir bala

Snowfall Prediction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div