Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

گوادر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ، مکمل تباہ مکان والے خاندان کو ساڑھے سات لاکھ دینے کا اعلان

نومنتخب وزیراعظم نے گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جا ئزہ لیا
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 05:07pm

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے اپنے پہلے دورے کے دوران بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

گوادر میں متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکمل تباہ مکان والے ہر خاندان کو ساڑے ساتھ لاکھ روپے ملیں گے۔

انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کو ساڑھے 3 لاکھ روپے ملیں گے، جب کہ زخمی افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں تقریباً 83 کشتیاں تباہ ہوئی ہیں، ان کشتیوں کے لئے 40 کروڑ فی الفور حوالے کئے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 26 فروری کو طوفانی بارشوں نے گوادر اور گردونواح میں تباہی مچادی، طوفانی بارش سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے گھرڈوب رہے ہیں میں اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتا ہوں، اس لئے پہلی فرصت میں گوادرحاضر ہوا ہوں، میں یہاں فوٹو سیشن کےلیے نہیں آیا، متاثرین کی ریسکیو اور مدد میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کیا جائے گا، متاثرین کے تمام نقصانات پر ان کی مدد کریں گے، یہ آپ پر احسان نہیں بلکہ نومنتخب حکومت کا فرض ہے، مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج، حکومت بلوچستان، این جی اوز نے امدادی کارروائیں کیں، 2022 میں پورا بلوچستان تباہی کا شکار ہوگیا تھا، اس وقت سیلاب متاثرہ خاندانوں میں 100 ارب روپے تقسیم کئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ سے خوراک کے 7 ہزار بیگ پہنچنا شروع ہوں گے، خوراک کی فراہمی کا سلسلہ متاثرین کے گھر لوٹنے تک چلتا رہےگا۔

اس سے قبل جب وزیر اعظم گوادر پہنچے تو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری ہو گئی ہے، جبکہ آفتزدہ قرار دیے گئے گوادر میں بادل ایک بار پھر برس پڑے ہیں، بارشوں کا سلسلہ 9 مارچ تک جاری رہے گا، صوبے کے سولہ اضلاع متاثر ہونے کا امکان، حکام نے الرٹ جاری کردیا۔

Shehbaz Sharif

بلوچستان

quetta

gawader

PM Shehbaz Sharif

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div